مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی اطلاع رسانی سینٹر کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا 4 سالہ فلسطینی بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج شہید ہوگیا ہے۔اطلاعات کے مطابق غزہ کے علاقے خان یونس میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ مظاہرے میں شامل 4 سالہ بچہ احمد ابو عبید اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگیا تھا۔ احمد کاعلاج جاری تھا تاہم وہ جانبر نہیں ہوسکا۔ فلسطین کی وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ احمد اپنے والد کے ہمراہ احتجاج میں شریک تھا جہاں وہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ کا نشانہ بن گیا۔ گولی نے ریڑھ کی ہڈی کوشدید نقصان پہنچایا تھا۔ فلسطینی اپنے گھروں کو واپسی مہم کے تحت اسرائیلی سرحد کے نزدیک سراپا احتجاج تھے، اسرائیلی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے براہ راست فائرنگ کی جس کے نتیجے میں درجن سے زائد فلسطینی زخمی ہوگئے ۔ واضح رہے کہ غزہ کی پٹی پر رواں برس 30 مارچ سے جاری ہر جمعے کو احتجاجی مظاہروں میں اسرائیلی فوج کی براہ راست فائرنگ سے شہید ہونے والوں کی تعداد 197 ہوگئی ہے۔
اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا 4 سالہ فلسطینی بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج شہید ہوگیا ہے۔
News ID 1886390
آپ کا تبصرہ